گھوٹکی ‘ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ‘ ایس ایچ او شہید ‘ دو اہلکار زخمی

بدھ 29 اپریل 2015 13:56

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) گھوٹکی کے علاقے رونتی میں پولیس کا ڈاکوؤ ں کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں ایس ایچ او شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق رونتی کے کچے کے علاقوں میں دوہفتوں سے جاری آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے بدھ کی صبح پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان جھڑپ میں بکتربند پر تین راکٹ فائرکئے گئے جس سے ایس ایچ اوتھانہ جروارعلی حسن کولاچی سمیت تین اہلکارشدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ایس ایچ اوعلی حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے دعویٰ کیاکہ آپریشن میں کئی ڈاکوہلاک اورزخمی بھی ہوئے ہیں تاہم ساتھی ڈاکو لاشیں اپنے ساتھ لے گئے ہیں جن کی تلاش میں آپریشن کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے اضافی نفری طلب کرلی گئی ۔ ایس ایس پی ثاقب سلطان نے بتایا کہ شہریوں کی جان و مال کے لئے پولیس قربانیاں دیتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں