گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن 40 ویں روز بھی جاری  ڈاکوؤں کی گیارہ بڑی کشتیاں قبضے میں لے لیں

چاہے2 ماہ لگ جائیں ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، ایس پی گھوٹکی

اتوار 17 مئی 2015 13:30

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن 40 ویں روز بھی جاری رہا  ڈاکوؤں کی گیارہ بڑی کشتیاں قبضے لے لیں ذرائع کے مطابق اوباڑو کے قریب رونتی کے کچے کے علاقے گھنے جنگلات میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن 40 ویں روز بھی جاری رہا پولیس کے مطابق پولیس کی پیش قدمی جاری ہے اور کچے میں نئی8 چوکیاں قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے  گڈو شر کی پناہ گاہ کا گھیرا تنگ کر لیا  پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا رہا  ڈاکو جدید اسلح کے ساتھ اسٹیل کی گولیوں کا استعمال کر رہے ہیں جو چین اے پی سی کو بھی نقصان کر رہی ہیں اور ڈاکوؤں کے ساتھ طالبان کے ٹرینڈ یافتہ بگٹی، مزاری، پٹھان، شر، بکھرانی قبیلے کے اشتہاری ملزمان جدید اسلحہ سے لڑائی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈاکوؤں کے گیارہ دریائی بیڑے(بڑی کشتیاں) قبضے میں لے لی۔ ایس ایس پی گھوٹکی ثاقب سلطان محمود کے مطابق چاہے2 ماہ لگ جائیں ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں رحیم یار خان، گھوٹکی، خیرپور،کشمور،سکھر کی پولیس اور افسران شامل ہیں۔ ڈاکوؤں کی آخری پناہ گاہ گڈو شر کے قریب پولیس کا گھیرا تنگ ہے، ڈاکو اسٹیل کی گولیاں استعمال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں