گھوٹکی میں پولیس نے کارروائی کر کے مبینہ طور پر چھ افراد کو حراست میں لے لیا ‘خواتین کا شدید احتجاج

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 13:03

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) گھوٹکی میں پولیس نے کارروائی کر کے مبینہ طور پر چھ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ خواتین نے غیر قانونی حراست میں لینے پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گھوٹکی کے تھانہ بی سیکشن کی کی حدود میں واقع گاؤں دریا مگسی میں پولیس نے کارروائی کر کے مبینہ طور پر چھ افراد کو حراست میں لے لیا اس دوران خواتین نے قرآن پاک ہاتھوں میں لیکر احتجاج کیا اور اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ۔

مظاہرین نے کہاکہپولیس نے غیر قانونی طور پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور بے گناہ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ ایس ایچ او قائیم الدین سومرو نے بتایا کہ انہوں نے عدالت کے حکم پر کاروائی کی ہے ان لوگون نے زمین پر قبضہ کیا ہے اور اے ایس آئی سمیت پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ہے جس کا مقدمہ درج ہے اور پولیس کو تعینات کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں