میرپوربھٹورواورجھوک شریف شہروں کے لئے آنے الے شمسی توانائی کے پول انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ناکارہ ہوگئے،شہراندھیرے میں ڈوب گیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 16:47

میرپور بھٹورو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) میرپوربھٹورواورجھوک شریف شہروں کے لئے آنے الے شمسی توانائی کے پول انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ناکارہ ہوگئے،شہراندھیروں کی لپیٹ میں،میرپوربھٹورواورجھوک شریک کے شہریوں کانوٹس لینے کامطالبہ،تفصیلات کے مطابق میرپوربھٹوروں اورجھوک شریف شہروں کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے ملنے والے شمسی توانائی سیورزکے پولز عام جگہوں پرلگانے کے بجائے مخصوص جگہوں پرلگانے کافائدہ نہ ہوسکا،جبکہ ذرائع کے مطابق میرپوربھٹورو کے لئے آئے گئے 50شمسی توانائی کے پولز میں سے 37سفارش کی بنیاد پرمخصوص جگہوں پرلگائے گئے جبکہ باقی 13پولزغائب کردیئے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق گمشدہ پولز فروخت کئے گئے ہیں،دوسری جانب جھوک شریف شہرکے لیے آئے ہوئے 25پولزشہرکی مختلف جگہوں پرلگانے کے بجائے پچھلے دوماہ سے درگاہ صوفی شاہ عنایت کے اندرپڑے ہوئے ہیں،ملنے والی معلومات کے مطابق جھوک شریف شہرکے لئے آئے گئے 25پولزدرگاہ کے اندرہی لگانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کھڈے بھی اٹھائے گئے ہیں۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں