گھوٹکی،تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک،تین ڈاکو فرار

جمعرات 5 نومبر 2015 13:34

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 نومبر۔2015ء) گھوٹکی میں تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ اس کے تین ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔بستی ملوک میں مسلح ڈاکو ناکہ لگاکر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس خفیہ اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکووٴں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھادھند فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ڈاکووٴں کے تین ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو قتل،اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ فرار ہونیوالے تین ڈاکووٴں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں