میرپورماتھیلو ؛مختلف حادثات میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

جمعرات 19 نومبر 2015 14:51

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء)میرپورماتھیلو کے قریب مختلف حادثات میں دوکم سن سگے بھائی ،ایک نوجوان پانچ افراد جاں بحقہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ڈنوماکوکے قریب ریلوے ٹریک پرایک شخص بشیراحمدقلندرانی کے دومعصوم بچے 7سالہ ضمیراحمد4سالہ محمدنونرکھیل کود میں مصروف تھے کہ کراچی سے روانہ ہونے والی تیزرفتار عوام ایکسپریس سے کچل کر موقع پرجاں بحق ہوگئے،دوسری جانب قومی شاہراہ پرسروربائی پاس کے قریب تیزرفتارٹرالر آمنے سامنے آپس میں ٹکرانے سے ایک ٹرالر ڈرائیور ذکااللہ اورکلینرحفیظ اللہ موقع پرجاں بحق ہوگئے،دوسری جانب قومی شاہراہ پرمیرپورماتھیلوکے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار دونوجوانوں کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں 15سالہ عبدالشکور موقع پرجاں بحق جبکہ عزیز سیال شدیدزخمی ہوگیا جس کوعلاج کے لیے اسپتال لیجایاگیا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں