پی پی عوام کی دلوں میں موجود ہے اورہمیشہ رہے گی،ڈاکٹر الطاف

منگل 24 نومبر 2015 13:29

میرپوربھٹورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) ضلع سجاول کی عوام نے پی پی مخالفین کوبری شکست دے کرثابت کردیا کہ پی پی عوام کی دلوں میں موجود ہے اورہمیشہ رہے گی،عوام کی خدمت کرناہمارا اوولین فرض ہے پی پی سندھ کا ؤنسل کے رکن اوریوسی دریاخان سے ضلع کاؤنسل کے منتخب ڈاکٹر الطاف خواجہ کابھٹورومیں عوام سے خطاب تفصیلات کے مطابق یوسی دریاخان سوہوسے پی پی کے ضلع کاؤنسل کے منتخب ممبرڈاکٹر الطاف خواجہ کومبارکباد دینے کے لیے ہزاروں لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں،اس موقع پرصحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے پی پی ضلع کاؤنسل ضلع سجاول کے منتخب ممبرڈاکٹر الطاف خواجہ نے کہا کہ 19نومبر کوعوام نے پورے ضلع میں پی پی کے تمام امیدواروں کوکامیاب کرکے پی پی مخالفین اوردوسروں کوبری شکست دے کرثابت کردیا کہ پی پی ہی عوام کی نمائندہ پارٹی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرناہمارا اولین فرض ہے کیونکہ ہمارے قائدین بے نظیربھٹو اور ذوالفقار بھٹو نے بھی ہمیشہ عوام کی روٹی،کپڑا اورمکان کے تحت عوام کی خدمت کی اورہم بھی انہوں نے راستے پرچل کرپی پی کے منشور کے تحت عوام کی خدمت کررہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے،انہوں نے اپنی کامیابی پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہمیں عزت بخشی ہے اورانشاء اللہ ان کی امیدپرپورااتریں گے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں