گھوٹکی، پسند کی شادی، جوڑے کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا حکم

ہفتہ 12 دسمبر 2015 17:42

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) گھوٹکی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو مبینہ طور پر جرگے نے کاری قرار دے کر قتل کا حکم جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے ریتی سے تعلق رکھنے والے سجاول اور غزالہ نے 10 روز پہلے پسند کی شادی کی تھی۔

(جاری ہے)

جوڑے کا موقف ہے کہ علاقے کے بااثر افراد نے جرگے کے ذریعہ انہیں کاری قرار دے کر قتل کا حکم جاری کردیا ہے، زندگی بچانے کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔جوڑے نے الزام لگایا کہ بااثر افراد کے دباو میں آکرپولیس انہیں تحفظ دینے کے بجائے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی لالچی ہیں اور عمر رسیدہ شخص کو فروخت کرنا چاہتے تھے۔ جوڑے نے حکومت سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں