گھوٹکی : وڈیرے کا ہیلتھ سنٹر پر قبضہ 50 دیہات صحت کی سہولیات سے محروم
ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:26
گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء)گھوٹکی کے نواحی علاقے گاؤں عبدالکریم مہر کے رورل ہیلتھ سینٹر کی بلڈنگ پر بااثر وڈیرے نے قبضہ کرکے اپنی زمینوں میں کام کرنے والے کاشتکاروں کی رہائش گاہ میں تبدیل کردیاہے۔50 سے زائد دیہات بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامناہے۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے چولستانی علاقے گاؤں عبدالحکیم مہر کے واحد حکومتی صحت مرکز پر بااثر وڈیرے نے قبضہ کر لیاہے۔
وڈیرے نے اس عمارت کو اپنی زمینوں میں کام کرنے والے کاشتکاروں کی رہائش گاہ میں تبدیل کردیاہے۔چولستان میں قائم پچاس سے زائد چھوٹے بڑے دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے دیہاتی بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہو گئے جس سے اہل علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ انکے علاقے میں قائم بنیادی صحت مرکز کی بلڈنگ پر علاقے کے مقامی وڈیرے نے قبضہ کر کے اسے اپنی زمینوں کام کرنے والے کاشتکاروں کی رہائش گاہ میں تبدیل کردیا ہے جس سے اہل علاقہ صحت کی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔
اس علاقے سے تعلق رکھنے والے کئی مریض شہروں میں قائم ہسپتالوں تک پہنچنے سے پہلے دم توڑ جاتے ہیں۔ اس علاقے سے شہر تیس کلومیٹر کی دوری پر ہیں اور کچے راستے ہیں جس سے انہیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وڈیرے کے قبضے سے بلڈنگ کو خالی کروا کر علاقہ مکینوں کے لیے فعال کیا جائے تاکہ علاقہ مکین صحت کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گھوٹکی،خانپور مہر کے قریب سے لڑکی کی لاش برآمد، مقدمہ درج
اوتھل ،پو لیس کی کارروائی ،تین ڈکیت گرفتار ،چھینی گئی رقم ،موبائل فون برآمد کر لیا
ایس ایس پی گھوٹکی کی ہدایات پر، شہری سے رشوت لینے کے الزام میں سی آئی اے پولیس گھوٹکی کے چار پولیس اہلکار ..
گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوں سے پولیس آپریشن میں بازیاب مغوی اپنے گائوں پہنچ گیا
گھوٹکی اور کشمور میں ڈاکوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیلئے آئی جی سندھ کو خط
گھوٹکی میں قومی شاہراہ سے لاپتہ ڈرائیور اور کلینر کے اغوا کا انکشاف
گھوٹکی : قومی شاہراہ پر ڈاکوں کی مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد پولیس مقابلہ
گھوٹلی،مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد 2مغوی کو بازیاب
گھوٹکی ، ایم فائیو موٹروے کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں3 ڈاکو مارے گئے
گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر (کل) دوبارہ پولنگ ہو گی
15فروری کودوپولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کے موقع پر پاک فوج کو تعینات کیاجائے،جام مہتاب ڈہر
گھوٹکی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ