ڈہرکی میں دو بیٹوں کا پنشن کی رقم نہ دینے پروالد پرمبینہ تشدد‘مقدمہ درج کرلیا گیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 دسمبر 2015 16:26

ڈہرکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 دسمبر۔2015ء)ڈہرکی میں دو بیٹوں نے پنشن کی رقم نہ دینے پروالد پرمبینہ تشدد کیا باپ کی درخواست پردونوں بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈہرکی کے فوجی محلہ میں بیٹوں نے پنشن کی رقم نہ دینے پر باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کمرے میں بند کردیا۔ اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے متاثرہ شخص کو بازیاب کرایا اور اس کے دو بیٹوں کے خلاف رپورٹ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ باپ پر تشدد کے بعد دونوں بیٹے فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں