پی ٹی وی جشن آزادی نشریات،قومی پرچم کشائی کی تقریب براہ راست دکھائی جائیگی

خصوصی نشریات’’ہردل پاکستان ‘‘ سارا دن جاری رہے گی،ناظرین کیلئے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائینگے

بدھ 12 اگست 2015 22:19

پی ٹی وی جشن آزادی نشریات،قومی پرچم کشائی کی تقریب براہ راست دکھائی جائیگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پاکستان ٹیلی ویژن نے جشن آزادی کو ملی جوش وجذبے سے منانے کیلئے خصوصی نشریات ’ہردل پاکستان‘ کا اہتمام کیا ہے۔یہ نشریات پی ٹی وی ناظرین کے لیے چودہ اگست کوساراد ن جاری رہے گی۔نشریات میں قومی پرچم کشائی کی تقریب براہ راست دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کا خصوصی شو عزم عالیشان ، بچوں کا خصوصی پروگرام ’’میرا وطن‘‘ کل پاکستان محفل مشاعرہ، ہم سب ایک ہیں، پاکستان کی دُھن، روشنی کا سفر ، کوٹھی نمبر 319 ، پاکستان کا مطلب کیا، اور ہر دل پاکستان اس سپیشل ٹرانسمشن کا حصہ ہوں گے۔

پی ٹی وی کی یہ خصوصی نشریات پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی سٹلائیٹ کے ذریعے دیکھی جا سکے گی۔پی ٹی وی کے دیگر مراکز اپنی علاقائی زبانوں میں بھی یوم آزادی کے خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں