قصورواقعہ کے مجرموں کواسلامی قوانین کے تحت سزادی جائے،بچوں کیساتھ جنسی تشددناقابل معافی جرم ہے ٗشریعت میں اسکی کوئی رعایت نہیں،مجرموں کی سیاسی پشت پناہی افسوسناک ہے ٗمجرموں کے معاونین کو بھی کڑی سزادی جائے
سُنّی تحریک علماء بورڈکے پچاس علماء ومفتیان کا اجتماعی شرعی اعلامیہ
بدھ 12 اگست 2015 22:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) سنی تحریک علماء بورڈنے قصورمیں بچوں سے زیادتی کے شرمناک واقعے پر شرعی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ درندہ صفت مجرموں کواسلامی قوانین کے تحت سزادی جائے۔ بچوں کے ساتھ جنسی تشدد جیسا قبیح فعل ناقابل معافی جرم ہے،شریعت میں ایسے شرمناک جرم کی کوئی رعایت نہیں،مجرموں کی سیاسی پشت پناہی افسوسناک امرہے،مجرموں کے معاونین کو بھی کڑی سزادی جائے، ایسے واقعات معاشرتی بے راہروی اور اسلامی اقدار کی تباہی کا شاخسانہ ہیں ، ایسے اخلاق سوز واقعات اﷲ کے عذاب کو دعوت دیتے ہیں، ملک کے تمام دینی،سیاسی اورسماجی حلقے معاشرے کو اخلاقی انحطاط سے بچانے کیلئے اپناکردار اداکریں۔
بدھ کو مفتی لیاقت علی رضوی کی زیرصدارت مرکزاہلسنّت جامعہ رحمانیہ ترنول پرمنعقدہ علماء بورڈکے اجلاس میں پچاس سے زائدعلماء ومفتیان نے اپنے اجتماعی اعلامیے میں کہاکہ بچوں کا جنسی استحصال اسلامی ریاست کے منہ پرایک بدنما داغ ہے، واقعے سے پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
جے آئی ٹی غیرجانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے شرمناک واقعے کوذاتی تنازعہ بناکردبانے کی کوشش کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف بھی کاروائی کرے۔آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مذکورہ واقعہ کے ہر مکروہ کردار کو عبرتناک سزاملناضروری ہے، علمائے کرام نے جے آئی ٹی اورمیڈیاسے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ بچے پوری قوم کے بچے ہیں ان بچوں اورانکے خاندان کی عزت نفس کاتحفظ یقینی بنایاجائے۔
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اورایگزم بینک کے اقتصادی ترقی کارپوریشن کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پرعمل درآمد کے منصوبہ ..
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے ..
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
سی پیک کے تحت پاک چین زرعی ترقی پر توجہ دینے اورٹیکنالوجی کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے، ماہرین
روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کا عہدہ سنبھال لیا
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس، نجکاری پروگرام کے لئے 24 اداروں کی منظوری دیدی گئی
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں ..
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا ..
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر ..
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
سپیکر پنجاب اسمبلی نے حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین واقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل کر دیں