اسلام آباد ایئرپورٹ سے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلرگرفتار

ملزم اجمل پہاڑی کا قریبی ساتھی اور 50 سے زائدوارداتوں میں ملوث ہے،3سال قبل کراچی آپریشن کے خوف سے دبئی فرار ہو گیا تھا،پولیس حکام

بدھ 12 اگست 2015 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) اسلام آباد ایئرپورٹ سے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کاشف عرف ڈیوڈ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم اجمل پہاڑی کا قریبی ساتھی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والے ٹارگٹ کلر کاشف عرف ڈیوڈ کو حساس اداروں نے گرفتار کرلیا ہے، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور 50 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے،3سال قبل دبئی فرار ہو گیا تھا جہاں پر قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اسے ڈی پورٹ کیا گیا، ملزم کاشف اجمل پہاڑی کا قریبی ساتھی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں