استعفے گڈی گڈے کا کھیل نہیں جب دل چاہا دیدیئے‘ ایم کیو ایم کے استعفے منظور ہوئے ہیں نہ ہی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 12 اگست 2015 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ استعفے گڈی گڈے کا کھیل نہیں جب دل چاہا دے دیئے، ایم کیو ایم کے استعفے نہ منظور ہوئے ہیں، نہ نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، صبح وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ استعفیے گڈی گڈے کا کھیل نہیں کہ جب جس نے دیا وہ قبول ہو گیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کسی کا ابھی تک استعفی قبول نہیں کیا نہ ہی ان کی منظوری کا کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر تحفظات دور کردیئے جائیں تو ہم استعفے واپس لے لیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اور انصاف کے اندر رہ کر اگر سے کوئی زیادتی ہو رہی ہے تو اس کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، میں نے فاروق ستار سے رابطہ کیا ہے، انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے، کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں