کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ‘ آپریشن صرف مجرموں کیخلاف کیا جارہا ہے‘کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ‘ ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ سیاسی ہے

وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 اگست 2015 11:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ‘ آپریشن صرف مجرموں کیخلاف کیا جارہا ہے‘کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ‘ ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ سیاسی ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

پرویز رشید نے کہا کہ بیلا روس کے صدر نے ضرب عضب کی کامیابی کو دنیا بھر کے لئے مفید قرار دیا ہے‘ بیلا روس نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو بے حد سراہا ہے‘ کراچی کے شہریوں نے بھی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ووٹرز کو حق ہے کہ وہ پرامن طور پر اپنے معاملات زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اس کا مداوا کر کے آگے بڑھناہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی آپریشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ،کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کیخلاف نہیں ہے بلکہ یہ صرف اور صرف مجرموں کیخلا ف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام نے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیاہے ،ایم کیوایم کے استعفوں کا معاملہ سیاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم قلم کی تحریر اور تقریر سے اپنے مقاصد حاصل کیے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ مقاصد کیلئے ضروری نہیں کہ ٹارگٹ کلنگ کا سہارا لیاجائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں