ترکمانستان کی کمپنی کا تاپی پائپ لائن بچھانے کیلئے قائم کئے گئے کنسورشیم کے 51فیصد حصص حاصل کر نے پر اتفاق

جمعرات 13 اگست 2015 12:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)ترکمانستان کی نیشنل گیس کمپنی نے ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان اور بھار ت تک گیس پائپ لائن(تاپی) بچھانے کیلئے قائم کئے گئے کنسورشیم کے 51فیصد حصص حاصل کر نے پر اتفاق کرلیا ہے پاکستانی کمپنی انٹر سٹیٹ گیس سسٹمز کے سربراہ مبین صولت نے بتایا کہ ترکمانستان کی کمپنی دیگر دو کمپنیوں سے بھی بات چیت کررہی ہے تاہم انہیں بھی کنسورشیم میں شامل کیا جاسکے اور یہ کمپنی اس پورے آپریشن کی نگران ہوگی یہ فیصلہ اس منصوبے کیلئے اہم پیشرفت ہے ابتداء میں مختلف کمپنیوں نے اس منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا لیکن علاقے کی مخدوش صورتحال کے باعث وہ پیچھے ہٹ گئے تھے صولت نے کہاکہ اس منصوبے پر دس ارب ڈالر لاگت آئیگی جس میں سے تقریباً چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور چھ ارب ڈالر کا قرضہ ہوگا انہوں نے کہاکہ یہ کنسورشیم ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر اداروں سے رقوم کے حصول کیلئے با ت کررہا ہے جبکہ متعلقہ ممالک سکیورٹی اقدامات کے ذمہ دار ہونگے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں