قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ 17 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

جمعرات 13 اگست 2015 13:06

قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ 17 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)پاکستان ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ 17 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد کے روڈھم ہال میں شروع ہوگی،پاکستان ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن چیئرمین شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ چمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کر یں گے یہ چمپئن شپ 19 اگست تک جاری رہے گئی، انہوں نے مزید کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ، اپنے نام 16 اگست تک رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں