مجھے متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں‘ دھمکیوں سے متعلق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک بھی لارہا ہوں

تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

جمعرات 13 اگست 2015 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں‘ دھمکیوں سے متعلق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک بھی لارہا ہوں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ تاثر یہ مل رہا ہے جیسے یہ دھمکیاں ایم کیو ایم کی جانب سے دی جارہی ہوں۔ دھمکیوں سے متعلق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک بھی لارہا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں