اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس، متحدہ کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اگست 2015 13:24

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اگست 2015 ء): وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے. ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت نے ایم کیو ایم اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نےا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو متحدہ کے استفعوں پر مزید کارروائی سے روک دیا گیا ہے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی رہنماؤں کا ایک وفد تشکیل دیا جائے گا جو ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے استعفے واپس لینے کے لیے قائل کرے گا. واضح رہے کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رہنما شامل نہیں تھا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں