ملک بھر میں یکساں عید منانے کے حوالے س قانون سازی کریں گے، اسلام آباد میں نظام صلوة پر عملدرآمد کے لئے علماء، سول سوسائٹی، تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل کمیٹیاں بنائی ہیں، صوبوں سے بھی کہا جائے گا کہ اس پر عمل کریں، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی دو سال کے لئے تعیناتی کی تجویز پر غور کریں گے
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب
جمعرات 13 اگست 2015 14:30
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ضرروت ہوئی تو ملک بھر میں یکساں عید منانے کے حوالے س قانون سازی کریں گے، اسلام آباد میں نظام صلوة پر عملدرآمد کے لئے علماء، سول سوسائٹی، تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل کمیٹیاں بنائی ہیں، صوبوں سے بھی کہا جائے گا کہ اس پر عمل کریں، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی دو سال کے لئے تعیناتی کی تجویز پر غور کریں گے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں پروین مسعود بھٹی کے سوال کے جواب میں سردار محمد یوسف نے بتایا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت جملہ پاکستانی حجاج کی سعودی عرب میں رہائش کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور 139 عمارتیں کرائے پر لی ہیں جن میں 71 ہزار 684 حجاج کے رہنے کی گنجائش ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے شیخ رشید کے سوال پر بتایا کہ مکہ میں پاکستان ہاؤس توسیعی منصوبہ کی وجہ سے گرایا گیا ہے اس کے معاوضے کے لئے رابطہ کیا ہے امید ہے کہ جلد مل جائے گا تاہم ابھی تک معاوضہ کی رقم کا تعین نہیں ہو سکا۔
طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تمام مسالک کے علماء کی مشاورت سے نظام صلوة رائج کیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس پر مکمل عمل نہیں ہو سکا، ہمارے وقتاً فوقتاً علماء سے رابطے ہوتے رہے ہیں تاکہ اس پر مکمل عملدرآمد کرایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ خطبے سے پہلے تقاریر اور اشتعال انگیزی سے بچنے کے لئے صرف عربی خطبے پر عملدرآمد پورے ملک میں کرانے کے لئے کوشاں ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت متنازعہ تقاریر مانیٹر کی جا رہی ہیں تاہم یہ صوبائی کام ہے، وزارت داخلہ کا باقاعدہ نظام ہے۔ شکیلہ لقمان کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نظام صلوة پر عملدرآمد کرانے کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کمیٹیاں بنائی ہیں، اس پر عملدرآمد میں وقت لگے گا تاہم توقع ہے کہ اس پر عملدرآمد ہو گا۔ شگفتہ جمانی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک ہی روز ملک بھر میں عید کے لئے وزارت مذہبی امور نے اجلاس منعقد کیا، اس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کو بھی دعوت دی تھی، ملک بھر میں ایک ہی روز عید منانے اور اس کی خلاف ورزی پر کارروائی کے لئے اگر قانون سازی درکار ہوئی تو کریں گے۔ انہوں نے عائشہ سید کے سوال کے جواب میں بتایا کہ اوقاف کے محکمہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مساجد میں خواتین کے لئے نماز کے لئے الگ جگہ بنائیں۔ شاہدہ اختر علی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین 12 سال سے تعینات ہیں ان میں ہر صوبہ سے ممبران شامل ہیں، دو سال بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی تبدیلی کی تجویز پر غور کریں گے۔ شیخ رشید احمد کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نظام صلوة سے باجماعت نماز میں زیادہ سے زیادہ نمازی شرکت کر سکتے ہیں، اسلام آباد میں 957 مساجد کے علماء کرام کو ایک کنونشن میں بلاکر ان سے نظام صلوة کے حوالے سے رائے لی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش ..
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ..
پاکستان بھر میں انسانی سمگلنگ اور افراد کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے صوبائی پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد
سرسید ایجوکیشنل فائونڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ کتب میلہ اختتام پذیر
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی ..
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
پولیو کے خاتمے کیلئے قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے بین الاقوامی شراکت داروں اور ڈونرز کیلئے ..
ڈپٹی اسپیکر کا پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کا پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں مضر صحت ..
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ