نیپرا کی گنے کے پھوک سے پیدا کی جانے والے بجلی کے پیشگی ٹیرف کی منظوری

جمعرات 13 اگست 2015 14:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) نیپرا نے گنے کے پھوک سے پیدا کی جانے والے بجلی کے پیشگی ٹیرف کی منظوری دیدی۔ تیس سالہ اوسط ٹیرف دس روپے چالیس پیسے فی کلوواٹ گھنٹہ منظورکیا گیا ہے۔پیشگی ٹیرف کیلئے تین کمپنیوں کی طرف سیدرخواستیں نیپرا میں دائرکی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

تیس سالہ اوسط ٹیرف دس روپیچالیس پیسے فی کلوواٹ گھنٹہ منظورکیا گیا ہے۔الموعیزانڈسٹریز میانوالی کی پیداوار چھتیس میگاواٹ ہوگی۔لیہ شوگرملز اکتالیس میگاواٹ کی پیداوارکرے گی۔چنارانرجی تندلیانوالہ بائیس میگاواٹ بجلی پیدا کرے گی۔ پہلیدس سالوں میں کمپنیوں کوگیارہ روپے تہتر پیسے کا ٹیرف دیا گیا ہے جبکہ باقی بیس سالوں کیلئے سات روپے اکیانوے پیسے کا ٹیرف دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں