پاکستان اور ایران کا وفود کی سطح پر مذاکرات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 13 اگست 2015 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) پاکستان اور ایران میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر ایران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عملدرآمد چاہتے ہیں، بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کیلئے 23 اگست کو نئی دہلی جا رہا ہوں جبکہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے سے بھی خطے کی ترقی ممکن ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ایٹمی معاہدے کی کامیابی میں پاکستان سمیت سب کے کردار کو سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان اور ایران میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔ جس میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خارجہ سرتاج عزیز جبکہ ایرانی وفد کی قیادت ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کی۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مذاکرات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر ایران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں،پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عملدرآمد چاہتے ہیں، بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کیلئے 23 اگست کو نئی دہلی جا رہا ہوں ،وزیراعظم نواز شریف مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں