کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، ایم کیو ایم کے بیانات سے ظاہر ہو گیا ہے کہ وہ استعفے لینے کے لئے تیار ہے،شاہ محمود قریشی

جمعرات 13 اگست 2015 16:10

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین و رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے، ایم کیو ایم کے بیانات سے ظاہر ہو گیا ہے کہ وہ استعفے لینے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کراچی آپریشن بند کیا گیا تو بھتہ مافیا جعلسازی سے زمین ہتھیانے والے اور لوگوں کے قتل اور امن و امان کو خراب کرنے والے دوبارہ کامیاب ہو جائیں گے، آئین ماوارئے عدالت قتل کی اجازت نہیں دیتا، استعفوں کے پیچھے کار فرما سوچ کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو سیاسی بنیادوں پر مصلحتوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ایم کیو ایم کہہ رہی ہے کہ آپریشن جانبداری پر مبنی ہے لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن غیر جانبدار ہے، استعفوں کے ذریعے حکومت پر پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ کراچی آپریشن بند ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن پر حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے، کراچی آپریشن بند نہیں ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں