پی ٹی وی کی جانب سے جشن آزادی کو منانے کیلئے خصوصی نشریات ” ہر دل پاکستان“ کا اہتمام

جمعرات 13 اگست 2015 16:19

اسلام آباد ۔13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)پاکستان ٹیلی ویژن نے جشن آزادی کو ملی جوش جذبے سے منانے کیلئے خصوصی نشریات ” ہر دل پاکستان“ کا اہتمام کیا ہے ۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ نشریات پی ٹی وی ناظرین کیلئے 14اگست کو سارا دن جاری رہے گی۔ نشریات میں قومی پرچم کشائی کی تقریب براہ راست دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کا خصوصی شو عزم عالیشان ، بچوں کا خصوصی پروگرام ” میرا وطن “ کل پاکستان مشاعرہ ، ہم سب ایک ہیں، پاکستان کی دھن ، روشنی کا سفر ، کوٹھی نمبر 319، پاکستان کا مطلب کیا اور ہر دل پاکستان اس خصوصی نشریات کا حصہ ہونگی۔

پی ٹی وی کی یہ خصوصی نشریات پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی سیٹلائٹ کے ذریعے دیکھی جاسکے گی۔ پی ٹی وی کے دیگرمراکز اپنی علاقائی زبانوں میں بھی یوم آزادی کے خصوصی پروگرام نشر کریں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں