اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور محمود خان اچکزئی کا ایم کیو ایم کو واپس ایوان میں لانے پر اتفاق

جمعرات 13 اگست 2015 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور محمود خان اچکزئی نے ایم کیو ایم کو واپس ایوان میں لانے پر اتفاق کیا ہے جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایم کیوایم کی طرف سے دیئے گئے استعفوں پر تبادلہ خیال کیا اور اس امر پر اتفاق کیا کہ ایم کیو ایم کو واپس ایوان میں لانے کیلئے حکومت پر زور دینگے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں