وزیر خزانہ اور مولانا فضل الرحمن کا فاروق ستار کو ٹیلیفون ‘ استعفوں کے معاملے نظر ثانی کا مطالبہ

جمعرات 13 اگست 2015 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر فاروق ستار سے رابطہ کر کے استعفوں کے معاملے نظر ثانی کر نے کی درخواست کی ہے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں استعفوں سے پیدا صورتحال پر بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ایم کیو ایم پارلیمنٹ کا حصہ رہے فاروق ستار نے کہاکہ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے آپریشن کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی کیوں نہیں بنائی جاتی؟ تاہم اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے ، ایم کیو ایم پریشان نہ ہو ، متحدہ کا پارلیمانی کردار خود اس کے بہترین مفاد میں ہے ایوان میں آئیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی فاروق ستار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا مولانا فضل الرحمن نے فاروق ستار سے درخواست کی کہ وہ استعفوں کے معاملے پر نظر ثانی کریں جس پر فاروق ستار نے کہاکہ استعفوں کی واپسی کا فیصلہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کرینگے جس پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ وہ الطاف حسین سے بھی بات کریں گے اور امید ہے الطاف حسین استعفے کے مسئلے پر نظر ثانی کرینگے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں