ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشاورتی کمیٹی کاجلاس

ایس ای سی پی کیپٹل مارکیٹ ،متبادل سرمایہ کاری شعبے کیلئے انفورسمنٹ رجیم کے ریگولیشن کو جامع ،مضبوط بنا رہا ہے ،مقصد سرمایہ کاروں ،عوام کے سرمائے ،بچتوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، ظفر حجازی دونوں اداروں کے مابین جاری مشاورتی عمل کو مزید تیز کر کے ملک کے مالیاتی شعبے کا فروغ ،بہتر ریگولٹری ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے ، اشرف محمود وتھرا گورنر سٹیٹ بینک

جمعرات 13 اگست 2015 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشاورتی کمیٹی کا تیسواں اجلاس ایس ای سی پی کے ہیڈ آفس میں ہواجس میں گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جناب اشرف محمود وتھرا ، ڈپٹی گورنر اور اعلیٰ افسروں کے ساتھ شرکت کی۔ اجلاس میں ایس ای سی پی کی نمائندگی چیئرمین ظفر حجازی کمشنرز نے کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایس ای سی پی نے کہا کہ ایس ای سی پی خاض طور پر کیپٹل مارکیٹ اور متبادل سرمایہ کاری کے شعبے کے لئے انفورسمنٹ رجیم کے ریگولیشن کو جامع اور مضبوط بنا رہا ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں اور عوام کے سرمائے اور بچتوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی ملک میں کارپوٹائزیشن کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کر رہا ہے تا کہ معشیت کوزیادہ سے زیادہ دستاویزی شکل دی جائے۔

(جاری ہے)

گورنر ر سٹیٹ اشرف محمود وتھرانے کہا دونوں اداروں کے مابین جاری مشاورتی عمل کو مزید تیز کر کے ملک کے مالیاتی شعبے کے فروغ اور بہتر ریگولٹری ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے اور دونوں اداروں کے انضباتی مقاصد کوبہتر طریقے سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک کی مشاورتی کمیٹی کا اجلا س سال میں چار بار منعقد ہوتا ہے ۔ ان اجلاسوں میں دونوں ریگولیٹرزکی باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پر غور کیا جاتا ہے۔ ان اجلاسوں کے ذریعے دونوں ادارے اپنا نقطہ نظر بیان کرنے اور مالیاتی شعبے کے ریگولیشن میں بہتری لانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کا موقع ملتاہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں