الیکشن کمیشن نے پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

حلقہ بندیوں کی تفصیلات تمام ضلعی دفاترسے حاصل کی جا سکتی ہیں ٗسترہ اگست کوانتخابی شیڈول جاری ہوگا

جمعرات 13 اگست 2015 17:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں مکمل کرلی ہیں،حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پنجاب اورسندھ میں حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ٗحلقہ بندیوں کی تفصیلات تمام ضلعی دفاترسے حاصل کی جا سکتی ہیں،سترہ اگست کوانتخابی شیڈول جاری ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں