بھا رت کا یو م آ زادی یوم سیاہ کے طور پر منا ئیں گے ،غلام محمد صفی

جمعرات 13 اگست 2015 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ 1947ء سے سرینگر میں اسی طرح پاکستان کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے اور 15 اگست کو کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب میں (اے پی ایچ سی) کے رہنماؤں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بچوں نے پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور اس موقع پر پاکستان کا ترانا‘ جشن آزادی مبارک‘ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ تقریب میں حریت کانفرنس کے دیگر رہنماؤں نے بھی کشمیری عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اس خوشی کے موقع پر پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اور اپنے آپ کو پاکستان کا حصہ مانتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا جائے تاکہ کشمیری عوام بھی 14 اگست جس طرح آزادی سے پاکستان میں منایا جاتا ہے ہم مل کر سرینگر میں منائیں۔ آخر میں پاکستان کی سالمیت کے لئے دعا کی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں