فیڈرل بورڈ نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ، لڑکیاں پھر سبقت لے گئیں

جمعرات 13 اگست 2015 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) فیڈرل بورڈ نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ایک بار پھر سبقت لے گئی ہیں۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 73.51 فیصد رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو فیڈرل بورڈ سے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں طلبہ کے مقابلے میں طالبات ایک مرتبہ پھر بازی لے گئیں۔ ماہا زیب 1047 نمبر کیساتھ پہلی پوزیسن حاصل کی اور 1031 نمبروں کے ساتھ اجالا عبدالرشید اور سیرت فاطمہ دوسری جبکہ عائشہ نصر اللہ 1030 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے امتحانات میں کل 56396 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جس میں 41456 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔ امتحانات میں کامیابی کی شرح 73.51 رہی ہے۔(رضوان شاہ)`

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں