ملکی تر قی ،خو شحالی اور سلامتی کے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئے گا، میاں محمد اسلم
کلمہ طیبہ لا الہ الا اﷲ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی مملکت کو نااہل قیادتوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،تر نول میں عوامی اجتماع سے میاں محمد رمضان ،تنویر شاہ اور دیگر کا خطاب
جمعرات 13 اگست 2015 19:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) نائب امیر جما عت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے پاکستان کے68ویں یوم آزادی پر قوم کو مبار کباد دیتے ہو ئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی تر قی ،خو شحالی اور سلامتی کے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئے گا ، آ گ اور خون کے دریا سے گزر کر صرف ایک کلمہ طیبہ لا الہ الا اﷲ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی مملکت کو نااہل قیادتوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، یوم آزادی پر قوم کو نئے جذبے اور عزم نو کے ساتھ اس عہد کو زندہ و تابندہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے اورحقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وطن عزیز کی یکجہتی اورسلامتی کے لئے حکمران جذبہ ٗ اخوت کو پروان چڑھانے اور عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے تر نول میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔(جاری ہے)
اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد رمضان ،تنو یر شاہ اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہا ہمیں بحیثیت قوم اپناجائزہ لینے اور1947 والاجذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے آج ملک و قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جسکے قول وفعل میں تضاد نہ ہو اور جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پرقوم کو یکجا کرے اور مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کا چراغ روشن کرسکے۔
انھوں نے کہا ہمارے حکمرانوں کی غلامانہ ذہنیتوں اورمعذرت خواہانہ رویوں نے بھارت کو حوصلہ دیا ہے اور وہ سرحدوں پر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کی کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آرہی انتخابی نعروں اور دعووں کے برعکسں معاشی ترقی تو درکنار، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ اور سب سے بڑھ کر امن و امان کی صورتحال اس قدر دگرگوں کہ انسان اپنے گھر میں بھی محفوظ نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت