پی این سی اے میں بچوں نے جشن ِ آزادی منایا
پوری قوم کے بچے معصوم انداز میں ملک سے محبت کے جذبوں کو تقویت دے رہے ہیں، شبیر احمد
جمعرات 13 اگست 2015 19:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)بچوں کے ہاتھو ں میں لہراتیسبز ہلالی پرچم ہماری خوشیوں اور پاکستان کے شاندار مستقبل کی نویدہے۔ آج پوری قوم کے بچے اپنے معصوم انداز میں ملک سے محبت کے جذبوں کو تقویت دے رہیں ہیں۔ اِن خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹیو /ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے شبیر احمد نے جشن آزادی کے سلسلے میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام بچوں کے لئے منعقدہ ثقافتی پروگرام کے موقع پر بچوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔
اْنہوں نے کہا کہ ہر سال جشن آزادی منانے کا مقصد نوجوان نسل کو آزادی حاصل کرنے کے لئے دی جانے والی قربانیوں سیآگاہ کیا جائے اور انہیں اْنکی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے۔ اْنہوں نے کہا کہ پی این سی اے مستقبل کے اِن معماروں کو فنونِ لطیفہ کی تعلیم دینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے والدین اور اساتذہ کو بچوں کو مستقبل کے چیلنجوں کیلئے تیار کرنے اور خصوصی توجہ دینے کیلئے کہا ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا۔ بچوں کے پسندیدہ پتلی تماشہ میں قومی پتلی کے فنکاروں نے بچوں کو پتلیوں کے ذریعے مزاح مزاح میں آزادی کی اہمیت ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے رہنمائی کی۔ راولپنڈی اسلام آباد کے سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء نے آزادی کے موقع پرتقاریر میں ملک کی ترقی کیلئے سخت محنت اور جستجو کرنے کی تلقین کی۔ بچوں کی طرف سے پیش کردہ ٹیبلومیں بچوں نے خوبصورت انداز میں معاشرتی برائیوں ، رشوت ،جھوٹ وغیرہ کی نشاندہی کی۔ ملیّ نغموں کو بے حد سراہا گیا ۔ بچوں کی دلچسپی کے لئے میجک شو بھی پیش کیا گیا۔آخر میں پی این سی اے کے شعبہ ڈرامہ کا آزادی کے موضع پر تیار کردہ کھیل پیش کیا گیا۔جس میں دادی اپنے پوتوں ، پوتیوں کو جدو جہد ِ آزادی اور تقسیم ہند کے واقعات سْناتی ہیں اور بچوں کو پاکستان سے محبت کرنے کی تلقین کرتی ہیں۔ ملک کی محبت سے سرشار بچوں نے تمام فنکاروں کو خوب داد دی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پروگرام میں راولپنڈی اور اسلام آباد سکول کالجز کے بچوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔تمام شرکاء کو انعامات دیئے گئے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے صدارتی مشیر برائے امریکہ سردار عرفان تصدق خان کی والدہ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی