مسلم لیگ(ن) دھاندلی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، موٹروے کا افتتاح ضمنی انتخاب پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے،ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق

جمعرات 13 اگست 2015 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) دھاندلی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، موٹروے کا افتتاح ضمنی انتخاب پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کی پارلیمنٹ میں واپسی پر کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے موٹروے کا افتتاح کیا، یہ ضمنی انتخاب پر اثرانداز ہو گا، الیکشن کمیشن اس کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے استعفوں کے معاملے پر لچک کا مظاہرہ شروع کر دیا ہے ان کی واپسی بلیک میلنگ کی صورت میں نہ ہو، عمران خان ضرور اسمبلی میں آئیں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں