اسلام آباد : پاکستان کا 68 واں یوم آزادی۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 اگست 2015 10:40

اسلام آباد : پاکستان کا 68 واں یوم آزادی۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اگست 2015 ء) : ملک بھر میں آج یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کا آغاز وفاق اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

یوم آزادی کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مساجد میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب صبح 8بجے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں صدر پاکستان، وزیراعظم، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر فوجی وسول حکام شریک ہوئے ۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے پرچم کشائی کی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں