اسلام آباد : ملک کی 68 ویں سالگرہ ، وزیر اعظم نواز شریف کی قومی کو مبارکباد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 اگست 2015 10:47

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اگست 2015 ء) : ملک بھر میں آج 68 واں یوم آزادی نہایت جوش و ضروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے. اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے ایک آزاد خود مختار ریاست کا خواب دیکھا، جسے قائد اعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آج خود احتسابی کا دن ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ ماضی کی کن غلطیوں کی وجہ سے ہم دوسری قوموں سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عزب قومی عزم کی علامت ہے، حکومت دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہے۔ آزادی کی نعمت کے تحفظ کے لیے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیر سگالی کو بھی فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھنا ہوگی اور اتحاد اور اتفاق سے پاکستان کی تعمیر و ترقی کرنا ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں