پاکستان ایران کے ایٹمی معاہدے کو علاقائی سطح پر ملنے والے ایک موقع کے طور پر دیکھے ‘امریکی پروفیسر

جمعہ 14 اگست 2015 13:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) امریکی پروفیسر ڈاکٹر فرحت حق نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی معاہدے کو علاقائی سطح پر ملنے والے ایک موقع کے طور پر دیکھے۔امریکی ریاست الینوائے کے مونموتھ کالج کی پروفیسر ڈاکٹر فرحت حق نے ایس ڈی پی آئی میں منعقد ہ ’ایران ایٹمی معاہدہ اور امریکا کی داخلی سیاست‘ پر اپنے لیکچر میں کہاکہ سعودی عرب، اسرائیل اور امریکی ری پبلکن پارٹی کی اپوزیشن کے باوجود یہ معاہدہ ناگزیر تھا ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ امریکا سعودی عرب پر اتنا انحصار نہیں کرتا جتنا عام طور پر سمجھا جاتا ہے اسی طرح علاقائی سیاست کے حوالے سے اسرائیل اور سعودی عرب ایک ہی صفحہ پر ہیں اس لیے نہیں کہ دونوں کو ایٹمی ایران کا خوف ہے بلکہ اس لیے کہ دونوں ملک معاشی طور پر مضبوط ایران سے خوف زدہ ہیں ڈاکٹر فرحت کے مطابق، ایران ایٹمی معاہدہ خطے میں طاقت کے توازن کیلئے انتہائی اہم ہے اور پاکستان کا مفاد سعودی ایران تناوٴ کو کم رکھنے میں مدد کرنے میں ہے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر فرحت کے مطابق یہ معاہدہ بش دور میں امریکی طاقت کی یک طرفہ پروجیکشن کے نظریے کے خاتمہ کا سبب بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عراق جنگ کو ایک غلطی قرار دینے والی ڈاکٹر فرحت نے داعش کے ابھرنے کو مشرق وسطی میں ایسی ہی غلطیوں کا شاخسانہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بش کی ری پبلکن انتظامیہ کے برعکس اوباما انتظامیہ مختلف ثقافتوں اور مذاہب میں اختلاف کو سمجھتی اور قدر کرتی ہے۔ڈاکٹر فرحت کے مطابق اوباما انتظامیہ سمجھتی ہے کہ ایران کو عالمی برادری میں شامل کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں