معاشرے کی تعمیر کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے‘ شکست مان لی تو نیا پاکستان بنانے کے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد

جمعہ 14 اگست 2015 14:40

معاشرے کی تعمیر کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے‘ شکست مان لی تو نیا پاکستان بنانے کے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کی تعمیر کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے‘ شکست مان لی تو نیا پاکستان بنانے کے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یوم آزادی کے موقع پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تمام ہم وطنوں وک جشن آزادی مبارک ہو۔ آج تمام پاکستانیوں کے لئے جشن کا دن ہے ہم بہتر معاشرے کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے شکست مان لی تو نیا پاکستان بنانے کے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے مزاحمت کے باوجود نئے پاکستان کے خواب کو تعبیر میں بدلنے کا سفر جاری رکھیں گے قائد کا پاکستان ضرور بنائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں