یوم آزادی ،اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند،نجی اداروں کے ملازمین ذلیل و خوار

جمعہ 14 اگست 2015 15:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) جڑواں شہروں کے باسی یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منانے سے محروم رہے یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کئی اہم شاہراہوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کئے رکھا نجی اداروں کے ملازمیں دفاتر نہ پہنچ سکے ،شہری اذیت کا شکار رہے اور حکومت کو کوستے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا لیکن جڑواں شہروں کے باسی خوار ہو کر رہ گئے مری روڈ سمیت اسلام آباد کی متعدد شاہراہیں بند رہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ک رنا پڑا، کنوشن سنٹر اسلام آبادمیں یوم آزادی کی مر کزی تقریب ہوئی جس میں ،صدر ،وزیر اعظم ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت ملک کی اعلی قیادت شریک تھی اس لئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام اہم شاہراہوں کو بند کرنا پڑا، تاہم شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ نے سڑکیں اور راستے بند کرنے تھے تو شہریوں کو متبادل روٹ سے آگاہ کیا جاتا اور سرکاری اداروں کی طرح تمام نجی اداروں میں بھی چھٹی کے احکامات صادر کئے جاتے ،واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر مری روڈ، آبپارہ، سیکرٹریٹ سمیت دیگر اہم شاہرایں بند رہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں