وزارت داخلہ نے وفاقی وزراء اور سیاسی پارٹی کے رہنما پر ممکنہ حملہ بارے نشر کی گئی خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیدیا

جمعہ 14 اگست 2015 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) وزارت داخلہ نے وفاقی وزراء اور ایک سیاسی پارٹی کے رہنما پر ممکنہ حملہ کے بارے میں نشر کی گئی خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیدیا وزارت داخلہ نے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز میڈیا پر چار وفاقی وزراء اور ایک سیاسی پارٹی کے رہنما پر ممکنہ حملے کے بارے میں نشر کی گئی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے ترجما ن نے بتایا کہ نہ تو اس قسم کی معلومات کسی ایجنسی کی طرف سے جاری ہوئیں اور نہ ہی اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ ہے ترجمان نے کہاکہ میڈیا کو ایسی بے بنیاد خبروں کی اشاعت سے پہلے ان کی تصدیق کر لینی چاہیے کیونکہ ایسی خبریں دہشت گردی کی نمائش کے زمرے میں آتی ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں