اسلام آباد کا جناح کنونشن سنٹر ملی نغموں سے گونج اٹھا

تقریب میں راحت فتح علی خان کے ملی نغمے نے شرکاپر سحر طاری کر دیا شرکا نے دل کھول کر داد دی

جمعہ 14 اگست 2015 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) اسلام آباد کا جناح کنونشن سنٹر ملی نغموں سے گونج اٹھا پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں شرکا کے جوش و جذبے نے چار چاند لگا دیئے تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین وزیر اعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں صدر ، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے خصوصی طور پر شرکت کی صدر مملکت نے پرچم کشائی کی جبکہ ملی نغموں نے سماع باندھ دیا ۔

تقریب میں راحت فتح علی خان کے ملی نغمے نے شرکاپر سحر طاری کر دیا شرکا نے انہیں دل کھول کر داد دی ۔مرکزی تقریب میں فنکاروں نے مختلف خاکے پیش کئے جن میں آزادی کے رنگ نمایاں تھے، شرکا نے چاروں صوبوں کی ثقافتی نمائندگی کو بے حد سراہا۔جناح کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں