دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیاب ہوگی ، پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ، جمہوریت میں استحکام اور بہتری وقت کے ساتھ آئے گی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کابیان
جمعہ 14 اگست 2015 21:22
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ ضرور کامیاب ہوگی اور پاکستان میں امن اور استحکام کی خاطر جانیں دینے والوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا ، جمہوریت میں استحکام اور بہتری وقت کے ساتھ آئے گی ، ماضی کے نت نئے تجربات نے ہمیں بدامنی ، انتشار ، علیحدگی پسندگی اور دہشتگردی کے سوا کچھ نہیں دیا ، قوم کو یوم آزادی مبارک ہو ۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ یوم آزادی پر ہمیں ان جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کی حفاظت کی اور اس موقع پر سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہداء کو بھی نہیں بھولنا چاہیے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کیلئے خدمات سرانجام دینے والے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ قابل قدر ہیں اور ہمیں ایسے لوگوں کی خدمات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے یہی لوگ آزادی کے ہیروز ، امن و اصول ، قانون اور جمہوریت پسندوں کا اصل سرمایہ افتخار ہیں ۔
خورشید شاہ نے کہا کہ مستحکم پاکستان ہمارے امن و سکون کی ضمانت ہے ، لہٰذا اس ملک کی خدمت ہم سب پر فرض ہے اور اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنے فرائض ادا کرتے جائیں ، جیو اور جینے دو کے اصول سے رو گردانی نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں سے دوری اور قائد عوام کے آئین سے انحراف نے ہمیں منزل سے دور کیا ہے لیکن اگر ہم ان اصولوں اور آئین کے سائے میں آگے بڑھتے رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم منزل مقصود کو حاصل نہ کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں مزید بہتری وقت کے ساتھ آئے گی کیونکہ ہر چیز میں ترقی کا عمل تسلسل سے جڑا ہوا ہے ، ماضی کے نت نئے تجربات نے ہمیں بدامنی ، انتشار علیحدگی پسندگی اور دہشتگردی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے خواب ، جمہوریت امن اور بھائی چارے سے جڑے ہوئے تھے اور ہم پر یہ فرض ہے کہ ہم بہتر انداز جمہوریت اور بہتر طرز حکمرانی کے ذریعے قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر حاصل کریںمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت