سابق ڈی جی آئی ایس آئی کسی سازش میں ملوث تھے تو غداری کا مقدمہ چلایا جائے، رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا مشاہد اللہ کے بیان پر ردعمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اگست 2015 11:40

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کسی سازش میں ملوث تھے تو غداری کا مقدمہ چلایا جائے، رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا مشاہد اللہ کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اگست 2015 ء) : پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے مشاہد اللہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کسی سازش میں ملوث تھے تو غداری کا مقدمہ چلایا جائے انہوں نے کہا کہ خود وزیر دفاع نےسابق ڈی جی آئی ایس آئی پر الزامات عائد کیے ہیں لیکن وزیر اعظم نواز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ مشاہد اللہ جھوٹ بول رہے ہیں اور اگر ایسا ہے تو تحقیقات کروا کر ایسے وزرا کو فارغ کیا جائے. ان کا کہنا تھاکہ گڈ کوپ اور بیڈ کوپ کا ڈرامہ اب نہیں چلے گا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں