احتجاجی دھرنوں میں پی ٹی آئی سے کئی غلطیاں ہوئیں ‘ اسد عمر
ہفتہ 15 اگست 2015 14:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ گذشتہ برس ان کی جماعت کی جانب سے کیے جانے والے احتجاجی دھرنوں میں ان کی جماعت سے کئی غلطیاں ہوئیں ‘جمہوری نظام کے خلاف سازش کی کوئی آڈیو حکومت کے پاس ہے تو عدالت میں پیش کی جائے ‘ثابت ہونے پر ملوث افراد کو الٹا لٹکایا جائے ‘بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہاں بالکل ہم سے غلطیاں ہوئی اور کئی غلطیاں ہوئیں دھرنوں کے لائحہ عمل سے متعلق مشاورت میں کمی تھی اور ایسے پیغامات یا نعرے لگائے گئے جو غلط تھے۔
گذشتہ برس اسی مہینے میں پاکستان کے سیاسی نظام کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرنے کے بجائے پاکستان تحریک انصاف سڑکوں پر نکل آئی۔(جاری ہے)
تو کیا دھرنوں میں عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی کال یا لگائے گئے متعدد الزامات یک طرفہ تھے؟اس سلسلے میں اسد عمر نے کہاکہ سول نافرمانی کی کال درست نہیں تھی۔
میرے خیال میں سول نافرمانی کی کال کے بارے میں زیادہ سوچا نہیں گیا کیونکہ ایک تو اس کا اخلاقی پہلو ہے کہ کیا ریاست کے خلاف بغاوت کرنی چاہیے یا نہیں اور دوسرے حقیقی پہلو ہے کہ کیا ایسا کرنا اصل میں ممکن بھی ہے؟پی ٹی آئی نے تصادم کی سیاست سے کیا سیکھا؟ اس سلسلے میں اسد عمر نے کہاکہ پہلے تو یہ کہ صرف لوگوں کو جمع کرنے سے منصوبہ بندی کی ضرورت ختم نہیں ہوتی اور دوسرا یہ کہ پارٹی میں ایک نظام ہونا چاہیے جس سے گزر کر چیزیں چیئرمین تک پہنچیں۔تمام حقائق کی چھان بین کر کے چیزیں چیرمین تک پہنچائی جانی چاہیے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں چند اقدامات کیے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے سازش کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اور عوام الزام لگا سکتے ہیں مگر حکومت ایسے نہیں کر سکتی کیونکہ اس کا کام آئین اور قانون نافذ کرنا ہے، وہ محض الزام تراشی سے کام نہیں لے سکتی۔
لندن میں دھرنوں کے لائحہ عمل کے لیے ہونے والی مبینہ ملاقات سے متعلق انھوں نے کہا کہ وہ لندن میں موجود نہیں تھے اور نہ ہی ان کے پاس اس بارے میں کوئی معلومات ہیں۔ اگر حکومت کے پاس ایسی کوئی آڈیو یا شواہد موجود ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آئین اور جمہوری نظام کے خلاف کوئی سازش کرنے کی کوشش کی گئی تھی تو حکومت کو چاہیے کہ وہ یہ شواہد عوام کے سامنے لائے انھیں عدالت میں پیش کیا جائے اور جو بھی ملوث پایا جائے، چاہے وہ پی ٹی آئی کے کارکن ہو یا فوج کے اہلکار ‘سب کو لٹکایا جائے۔دھرنوں میں اسلحہ لانے سے متعلق اسد عمرنے کہاکہ اتنے لوگ تھے، ہو سکتا ہے کوئی اسلحہ لے کر آیا ہو، اگر ایسا ہوا ہے تو حکومت نے ان افراد کو پکڑا کیوں نہیں؟جب عمران خان اور ان کی جماعت نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق آنے والی جوڈیشنل کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کو تسلیم کر کیا ہے تو سوشل میڈیا پر یا ان کے بیشتر حمایتی رپورٹ کو محض ردی کاغذ کیوں قرار دے رہے ہیں؟اس سوال پر اسد عمر نے کہاکہ ان کی جماعت آئین پر یقین رکھتی ہے اورہمارے جو بھی مطالبات تھے وہ اسی آئین کے ذریعے پورے ہونے تھے اس لیے ایک نیوٹرل باڈی کی ضرورت تھی چاہے ہم رپورٹ سے مطمئن ہوں یا نہ ہوں اسے قبول تو کرنا پڑیگا مگر اس سے ہمارا نظریہ نہیں بدلا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار