افغانستان کے مسئلہ کے حل کیلئے امن مذاکرات حقیقت پسندانہ راستہ ہے، مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچن ینگ کا بیان

ہفتہ 15 اگست 2015 15:10

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) چین نے افغانستان میں افغانوں کی قیادت میں امن اورمصالحتی عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کے مسئلہ کے حل کیلئے امن مذاکرات حقیقت پسندانہ راستہ ہے، مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے متعلقہ فریقوں اوربالخصوص پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہواچن ینگ نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ چین افغان حکومت اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات کی حوصلہ افزائی اورمعاونت کررہاہے اوراس ضمن میں مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے متعلقہ فریقوں اوربالخصوص پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ترجمان نے اس امید کااظہارکیاکہ تمام متعلقہ فریق درست سمت میں گامزن رہتے ہوئے امن مذاکرات کیلئے اعتماد سازی اورعز م کو فروغ دینگے اورافغانستان میں دیرپا قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ چین اس ضمن میں تمام فریقوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا اورافغانستان میں وسیع البنیاد اورجامع امن اورمصالحتی عمل کیلئے اپنا تعمیری کردارادا کرتا رہیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں