آئندہ 2روز میں ملک بیشتر حصوں میں گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 15 اگست 2015 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) آئندہ 2روز میں ملک بیشتر حصوں میں گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ائندہ 2روز میں پنجاب کے مختلف علاقوں ،گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، راولپنڈی،سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان ڈویڑن، خیبر پختونخواہ کے علاقے ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ہزارہ ڈویڑن، ڑوب، قلات، میرپورخاص ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے د یگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ روز اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ڑوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ (ائیر پورٹ) میں41 ملی میٹر جبکہ اسلام آباد (گولڑہ 35، زیروپوائنٹ 29، سید پور 27، بوکرہ 20)، راولپنڈی(چکلالہ21، شمس آباد 17)، لاہور(سٹی) 16، گجرات 13، راولاکوٹ09، منگلا08، کوٹلی، مری 05، ڑوب 03، دیر، بونجی، گلگت 02، استور، ایبٹ آباد، مظفر آباد، سیدو شریف، سکردو 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 43 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، سبی42، رحیم یار خان، کوٹ ادو، چلاس، تربت، بھکر اور سکھر میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں