سینیٹر مشاہد اللہ متنازعہ بیان دینے پر وزارت سے مستعفی ، پرویز رشید

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 15 اگست 2015 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ نے متنازعہ بیان کے بعد وزارت سے استعفیٰ دے دیا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر مشاہد اللہ کو مالدیپ سے فوری واپس بلالیا گیا ہے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ بی بی سی کو انٹرویو کے دوران آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی طرف سے حکومت اور آرمی چیف کے خلاف سازش کے ھوالے سے دیئے گئے متنازعہ بیا ن کے بعد وزارت سے مستعفی ہو گئے،مشاہد اللہ نے گزشتہ روز سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل(ر) ظہیر الاسلام پراقتدارپر قبضے کی سازش کا بیان دیا تھا۔

جبکہ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

15 اگست۔2015ء کی جانب سے ٹیلیفون پر رابطہ کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے استعفے کی تصدیق کی اور بتایا کہ مشاہد اللہ خان نے وزیراعظم ہاؤس کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مشاہداللہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت مالدیپ میں ماحولیات سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے گئے تھے تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر مشاہد اللہ کو فوری طور پر مالدیپ سے وطن واپس بلالیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشاہد اللہ خان پاکستان پہنچ کر وزیراعظم نواز شریف کو اپنے بیان کے حوالے سے وضاحت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں