دنیا بھر میں کشمیریوں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا

کل جماعتی حریت کانفرنس کااسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج ‘احتجاجی یادداشت پیش کی

ہفتہ 15 اگست 2015 17:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) دنیا بھر میں کشمیریوں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور احتجاجی یادداشت پیش کی۔بھارت کے یوم آزادی کو کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا۔

(جاری ہے)

کل جماعتی حریت کانفرنس نے قوام متحدہ کے مبصر دفتر کے باہراحتجاج کے دوران بھارتی ظلم و ستم کے خلاف نعرے بازی کی۔

حریت رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے نمائندوں کو یادداشت بھی پیش کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کا مطالبہ کیا گیا۔اقوام متحدہ کے نمائندوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو یادداشت سیکرٹری جنرل بان کی مون کو پہنچانے کی یقین دہانی کرائی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں