پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیر اہتمام اوپن ٹرائلز 23 اگست کو منعقد ہوں گے

ہفتہ 15 اگست 2015 19:25

پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیر اہتمام اوپن ٹرائلز 23 اگست کو منعقد ہوں گے

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن نے آرچری کے اوپن ٹرائلز کا اعلان کر دیا ہے، ٹرائلز 23 اگست کو اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس فٹ بال گراؤنڈ میں صبح نو بجے منعقد ہوں گے جس میں مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچری فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرائلز کے بعد قومی آرچری ٹیم کا چناؤ کیا جائیگا اور اس کیلئے سلیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، وصال محمد خان چیئرمین سلیکشن کمیٹی، کرنل جنید عالم(آرمی) اور رضا شاہ(پولیس) کو سلیکشن کمیٹی کے ممبران مقرر کئے گئے ہیں جبکہ منظر شاہ ڈی ایس او راولپنڈی کو سلیکشن کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند آرچری کے تمام کھلاڑیوں کو وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں