ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ ماسٹر کیٹگری،افغانستان نے پاکستان ون کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں گرین شرٹس کو 5-2 فریمز سے شکست دی

ہفتہ 15 اگست 2015 19:25

ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ ماسٹر کیٹگری،افغانستان نے پاکستان ون کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) آئی بی ایس ایف ٹیم سنوکر چیمپئن شپ ماسٹر کیٹگری میں افغانستان نے پاکستان ون کو با آسانی 5-2 فریمز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقدہ چیمپئن شپ میں ماسٹر کیٹگری کے فائنل میں محمد یوسف اور نوین پروانی پر مشتمل پاکستان ون جوڑی کا مقابلہ زیماری حساس اور صالح محمدی پر مشتمل افغانستان کی جوڑی سے تھا، افغانستان کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ون کو 2 کے مقابلے میں 5 فریمز سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فاتح ٹیم کی جیت کا سکور 81-56، 73-23، 2-59، 21-62، 54-38، 54-48 اور 65-9 رہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں