آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے متعدد اور بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 15 اگست 2015 19:30

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب (گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، راولپنڈی،سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن)، خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ہزارہ ڈویژ)، ڑوب، قلات، میرپورخاص ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ڑوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ (ائیر پورٹ) میں41 ملی میٹر جبکہ اسلام آباد (گولڑہ 35، زیروپوائنٹ 29، سید پور 27، بوکرہ 20)، راولپنڈی(چکلالہ21، شمس آباد 17)، لاہور(سٹی) 16، گجرات 13، راولاکوٹ09، منگلا08، کوٹلی، مری 05، ڑوب 03، دیر، بونجی، گلگت 02، استور، ایبٹ آباد، مظفر آباد، سیدو شریف، سکردو 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات: سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 43 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، سبی42، رحیم یار خان، کوٹ ادو، چلاس، تربت، بھکر اور سکھر میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں